ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں وہاٹس ایپ پر فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

مینگلور میں وہاٹس ایپ پر فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Tue, 17 Jul 2018 15:06:50    S.O. News Service

منگلورو 17؍جولائی (ایس او نیوز)عوام اور بالخصوص کالج طلبہ کے درمیان فرقہ وارانہ منافرت والا مسیج عام کرنے پر بندر پولیس نے کنکن ناڈی سے آشیش اسائیگولی کوناجے نامی ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے اس شخص نے ایک فرضی مسیج تیار کیا کہ محمد ندیم نامی ایک مسلم طالب علم کیرالہ کے دوسرے مسلم طالب علموں کے ساتھ مل کر ہندو لڑکیوں کا پیچھا کیا کرتا ہے اور انہیں ہراساں کر رہا ہے۔ یہ مسیج مختلف وہاٹس ایپ گروپس میں عام ہوگیا۔پولیس نے اس مسیج کی تفتیش کی اور اس جھوٹے اور فرضی مسیج کو تیار کرنے والے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

کونیل کامپلیکس کنکن ناڈی سے آشیش کو گرفتار کرنے کی مہم سٹی پولیس کمشنر ٹی آر سریش کی نگرانی اور ڈی سی پی ہنومنتھا رایا (لاء اینڈ آرڈر)، اوما پرشانت (ٹریفک اینڈ کرائم) اور سب ڈیویژنل اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اودئے نائک کے علاوہ سٹی کرائم برانچ پولیس انسپکٹر شانتا رام کوندر کی نگرانی میں انجام دی گئی۔

بندر پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرنے کے بعدملزم آشیش کو مختلف طبقات کے درمیان نفرت پھیلانے کے لئے آئی پی سی کی دفعہ 153Aاور شرانگیز بیان جاری کرنے کے لئے دفعہ 505کے تحت گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے پندرہ دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ پولیس اس مفروضہ پیغام کو عام کرنے میں شامل دوسرے افراد کو بھی گرفتار کرنے کی تیاری کررہی ہے۔


Share: